بانڈی پورہ+بانہال //بانڈی پورہ میںسڑک حادثے میں 4فوجی زخمی ہوگئے جبکہ سرینگر جموںشاہراہ پر رامسو بازار میں ایک تیز رفتارسکارپیو نے 7سالہ بچے کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ گریز سے بانڈی پورہ آرہی فوجی گاڑی چھانہ دجی کے مقام پر ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر گہری کھائی میں گری جس کے نتیجے میں نائیک برکت علی ،سمپ لمبورہ ،نائک بلونت اور مہیش کمہار شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اُنہیں علاج ومعالجہ کیلئے فوجی اسپتال بادامی باغ سرینگر منتقل کیا گیا ۔ادھر سرینگر جموںشاہراہ پر رامسو بازار میں ایک تیز رفتارسکارپیو نے اعجاز احمد وانی ساکنہ نیل حال رامسو نامی 7سالہ بچے کو اپنی زد میں لاکر ٹکر ماری اور خود وہاں سے تیز رفتاری کے ساتھ فرار ہوگیا ۔پولیس جرم کرکے فرار ہوئے خطاطی ڈرائیور کو پکڑنے کیلئے تلاش شروع کی ہے۔