بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں پولیس کارروائی ۔ 5افراد پر سیفٹی ایکٹ عائد، کوٹ بلوال جیل منتقل

 عازم جان +فیاض بخاری

بانڈی پورہ +بارہمولہ//بانڈی پورہ پولیس نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث2 افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے کوٹ بلوال جیل منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق غلام الدین وار ولد مرحوم حبیب للہ وار ساکن نائدکھے سمبل اور فردوس احمد خان ولد محمد ایوب خان ساکن وارڈ نمبر 6نبر پورہ کو ملک کی سلامتی کو زک پہنچانے کی پاداش میں پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیاگیا ۔ اس دوران بارہمولہ پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 3شرپسندوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے اُنہیںبھی کوٹ بلوال جموں منتقل کیا۔پولیس نے بتایاکہ ملک وقوم دشمن سرگرمیوںمیں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے مقصود علی کوہلی ولد مقصود علی ساکن نورنڈا اْوڑی، محمد عثمان بٹ ولد عبداللہ بٹ ساکن سہورا اوڑی اور غلام نبی وانی ولد مرحوم محمد شعبان ساکن چند کوٹ کریری کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ۔ مجاز اتھارٹی سے نظر بندی کے باضابطہ احکامات حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے تینوں افراد کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں اُنہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کیا گیا ہے۔