سری نگر//شمالی قصبہ گریز کو وادی کشمیر کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والے 85 کلو میٹر طویل بانڈی پورہ۔ گریز روڈ کو قریب چھ ماہ بعد ہفتے کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا۔
	متعلقہ حکام نے بتایا کہ بانڈی پورہ۔ گریز روڈ کو ہفتے کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
	انہوں نے بتایا کہ روڈ کو گذشتہ ہفتے ہی قابل آمد و رفت بنایا گیا تھا لیکن ناساز موسمی حالات کی وجہ سے اس کو ٹریفک کے لئے بند ہی رکھا گیا تھا۔