بانڈی پورہ//محکمہ جنگلات کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے کھویہامہ رینجر کی قیادت میںولر جھیل میں بھاری مقدار میں غیر قانونی طور پر کاٹی گئی عمارتی لکڑی کشتی سمیت ضبط کرلی ۔ ضبط شدہ لکڑی کو چترنار فارسٹ ڈویژن بانڈی پورہ پہنچائی گئی ہے جسے خفیہ راستے سے سمگل کیا جارہا تھا۔ رینج آفیسر محمد مقبول لون نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر ولر جھیل میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی لیکن سمگلر رات کے اندھیرے میں بھاگنے میں کامیاب ہوئے ۔