اوڑی// بانڈی اوڑی میں بجلی ٹرانسفارمر ایک ماہ سے خراب پڑے رہنے سے عوام کو کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر آباد بانڈی اوڑی ایک ماہ سے گھپ اندھیرے میں ڈوباہوا ہے۔ قریب 25 گھروں پر مشتمل 150 نفوس پر مشتمل آبادی بجلی کی عدم فراہمی سے سردیوں کے ایام میں گونا گوں مشکلات سے دوچار ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ محکمہ بجلی کے اہلکاروں نے ٹرانسفارمر کو مرمت کے لیے ورکشاپ پہنچایا تاہم ابھی تک اس کی مرمت نہیں کی گئی۔