سرینگر/غلام نبی رینہ/بالہ تل بیس کیمپ پر ایک2اور یاتریوں کی موت واقع ہونے کے بعد 29جون سے شروع ہونے والی یاترا کے دوران اب تک فوت ہونے والے افراد کی تعداد9ہوگئی ہے جن میں ایک سیکورٹی افسر بھی شامل ہے۔ محلہ پٹیل نگر بلاس پور اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا59سالہ یاتری بانکی لعل بدھ کی صبح بالہ تل بیس کیمپ میں بیمار ہوگیا اور اسے علاج و معالجہ کیلئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا۔بعد میں اسے اسپتال سے رخصت کیا گیا اور اسکے ساتھی اسے واپس بالہ تل لے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ رات ساڑھے دس بجے مذکورہ یاتری پھر سے بیمار ہوگیا اور اسے فوری طور بیس اسپتال بالہ تل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسکی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔اس دوران 55سالہ خاتون سلوچنا شرور زوجہ شری ششی دھر ساکنہ کرناٹک نامی خاتون یاتری بھی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئی۔دریں اثناء بال تل بیس کیمپ سے جمعرات کو 11218یاتریوں پر مشتمل ساتواں قافلہ کو امر ناتھ گھپا کی طرف روانہ ہوا۔