جموں//نٹرنگ کی جانب سے بالی وڈفلم کیلئے جموں میں آڈیشن کاانعقاد کیاجارہاہے۔ ان خیالات کااظہار نٹرنگ ڈائریکٹر بلونت ٹھاکورنے یہاں نٹرنگ تھیٹرسٹوڈیومیں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ دھرماپروڈکشن (ڈائریکٹرکرن جوہر) نے نٹرنگ کو اپنی نئی فلم ’’بیٹل آف سرگردی ‘‘ کیلئے آیشن منعقدکرنے کیلئے کہاہے۔فلم 21 سکھ فوجیوں کی سچی کہانی ہے جو 36 سکھ ریجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں جنھوں نے فرائض منصبی انجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کانذرانہ ملک کی حفاظت کی خاطردیا۔ اوران پرحملہ 1987 میں خائبرپاس پوسٹ افغانستان میں 10ہزارکے قریب افغانیوں نے کیاتھا۔ پروڈکشن ہائوس کو میل آرٹسٹ (افغان شکل وصورت)، 35سے 55سال کے بیچ ، ایک خاتون اداکار (افغانی شکل وصورت) درکار ہے اوریہ آڈیشن 9 اگست کو منعقدہوں گے۔اوراس کیلئے اندراج 9419106669/9419147735/9906048670 نمبروں پرکیاجاسکتاہے اورخواہشمندنوجوان اپنی تازہ تصاویر [email protected]پرارسال کرسکتے ہیں۔