نئی دہلی// بالی ووڈ اداکاراور گورداس پورحلقہ سے رکن پارلیمنٹ سنی دیول کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
دیول نے خود سوشل میڈیا پر اس بات کی اطلاع دی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ ’سیلف آئسو لیشن‘ میں ہیں اورفی الحال بہترمحسوس کررہے ہیں۔
رکن پارلیمنٹ نے ان لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں کے رابطے میں آئے ہیں۔