سرینگر//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے جی بی پنت ہسپتال کا دورہ کر کے وہاں دستیاب سہولیات کاجائزہ لیا۔دورے کے دوران وزیر نے ہسپتال میںدستیاب لازمی خدمات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوںنے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے پر زور دیا کہ وہ دستیاب وسائل کا بھر پور استعمال کر کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر رکھیں۔اُنہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور حاضری کی باقاعدگی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔بالی بھگت نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کا رش مد نظر رکھتے ہوئے حکومت اس ادارے کو وسعت دینے پر غور کرے گی۔