گاندربل///مہاراشٹرا کا رہنے والا ایک 65 سالہ سدا شیو نامی یاتری بال تل میں حرکت قلب بند ہوجانے کے نتیجے میں دم توڑ بیٹھا اور اس طرح سے ایسے واقعات میں مرنے والے یاتریوں کی تعداد 20 جا پہنچی ۔بال تل بیس کیمپ میں اتوار کی صبح مہاراشٹرا کے رہنے والے ایک یاتری کی موت واقعہ ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ مہاراشٹرا کے رہنے والے 65 سالہ سدا شیو کی موت بالہ تل کیمپ میں ممکنہ طور حرکت قلب بند ہوجانے کے نتیجے میں ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اصل میں سنیچر کے روز مذکورہ یاتری سخت بیمار ہوگیا تھا اور اس کو بالہ تل بیس کیمپ میں قائم اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب تک سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران 20 یاتریوں کی قدرتی موت واقعہ ہوچکی ہے ۔