عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//خیبر ایگرو پرائیویٹ لمیٹڈ، جو کشمیر کی ڈیری انڈسٹری کا ایک ممتاز نام ہے، نے ماحول دوست بالٹی پیکیجنگ میں 1 کلو دہی کی نئی مصنوعات متعارف کرائی ہیں۔ حیدر پورہ میں کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی لانچنگ تقریب میں خیبر ایگرو پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر منان ترمبو نے اور حشمت علی کمشنر آف فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن کے علاوہ دیگر معززین تقریب پر موجود تھے ۔حشمت علی نے جدید، ویلیو ایڈڈ مصنوعات متعارف کرواتے ہوئے فوڈ پروسیسنگ میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کے دوران، ایک تفصیلی پریزنٹیشن نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت فوڈ سیفٹی کے معیارات کے لیے کمپنی کی ترقی اور عزم کو اجاگر کیا۔منان ترمبو نے خیبر ایگرو کے سفر پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہی کی نئی مصنوعات کشمیر کے ڈیری ورثے کی پاکیزگی اور روایت کی عکاسی کرتی ہے۔