سرینگر/مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور، نتیا نند رائے نے منگل کو پارلیمنٹ میں کہا کہ پاکستان پر بالا کوٹ سرجیکل اسٹرئیک کے بعد جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے یہاں تک کہ دراندازی کے واقعات میں بھی43فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
رائے کا یہ بیان ایک تحریری سوال کے جواب میں سامنے آیا جس میں پوچھا گیا تھا کہ کیا بالا کوٹ میں انڈین ایئر فورس کی سرجیکل اسٹرئیک کے بعد دراندازی کے واقعات میں کمی آئی ہے؟
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ مرکزی سرکار نے در اندازی کے بارے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور اس کیلئے ریاستی سرکار کو ساتھ لیکر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔