مینڈھر//بالاکوٹ کے ترکنڈی سیکٹروں میں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں بھارتی فوج کا ایک مقامی اہلکار ہلاک ہوگیاہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی طرف سے بالاکوٹ اور ترکنڈی سیکٹروں میں 120اور82ایم ایم کے ما رٹرگولے برسائے گئے جن کی زد میں آکر فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔دفاعی تر جمان کے مطابق پا کستا نی افو اج نے ایک با ر پھر جنگ بند ی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ کے تر کنڈی علا قہ میں زور دار فا ئر نگ کی اور رہا ئشی علا قو ں کو نشانہ بنا یا۔ اس دوران پا کستا نی افو اج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں کے ساتھ ساتھ 120اور82ایم ایم کے ما رٹر گولے بھی داغے جن کی زد میں آکرفوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیاجوپندرہ جیکلائی سے وابستہ تھا۔اس اہلکار کی شناخت محمد نصیر سکنہ اجو ٹ پونچھ کے طور پر ہو ئی ہے ۔اس کی لاش کو ہسپتال پہنچایاگیاجہاں قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد اسے آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے اجوٹ بھیج دیاگیاہے ۔اس دوران اہلکار کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی گھر میں صف ماتم بچھ گئی ۔ آخر ی اطلا عات ملنے تک فا ئر نگ کا سلسلہ جا ری تھا ۔وہیں فائرنگ اورگولہ باری کی وجہ سے علاقے میں خوف و حراس پایاجارہاہے اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔