مہور//سب ڈویژن مہور کے زون مہور اور زون چسانہ کے ابھی بھی کچھ ایسے اسکول ہے جو برف کی لپیٹ میں ہیں۔ضلع ریاسی کے سرمائی اسکولوں میں دو دن چھٹیاں بڑھانے کے بعد آج اسکول کھولے گئے۔جس میں کئی اسکول ایسے ہے جو برف کی لپیٹ میں ہے جہاں پر بچوں کو پڑھنا مشکل ہیں۔اسکولی عمارتیں برف کی زد میں ہیں اور کئی اسکولوں تک عبور و مرور کے لئے راستے بھی صاف نہیں کئے گئے ہیں ایسے میں طلباء کا اسکولوں تک پہنچنا ناممکن ہے۔ جو گنے چنے بچے اسکولوں تک پہنچ بھی جاتے ہیں ان کے لئے ٹھٹھرتی سرد ی میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھ پانا ناممکن ہے۔ بالخصوص چھوٹی جماعتوں کے بچوں کو اس برف میں پیدل چل کر اسکول آنا پڑ رہا ہے جو بہت ہی مشکل ہے۔مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے مانگ کی کہ ان اسکولوں میں چند روز کی چھٹیاں بڑھا دی جائیں۔