سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیربصیر احمد خان نے وادی کشمیر اورلیہہ اورکرگل اضلاع کے بالائی اورپہاڑی علاقوں میں 28جنوری شام5بجے تک پسیاں گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ بارہمولہ،بڈگام،اننت ناگ، کولگام ،کپوارہ ،بانڈی پورہ اورگاندربہ کے علاوہ لیہہ اور کرگل اضلاع کے بالائی علاقوں میںاگلے 24گھنٹوں کے دوران پسیاں گر آنے کا اندیشہ ہے۔ چنانچہ صوبائی کمشنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو اپنے متعلقہ اضلاع میں احتیاطی اقدامات کرنے پر زوردیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اُن علاقوں میں نقل وحرکت سے پرہیز کریں جہاں پسیاں گر آنے کا اندیشہ رہتا ہے۔