عاصف بٹ
کشتواڑ//محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سوموار کی بعد دوپہر سے ضلع کے بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو دیرشام تک جاری رہا ۔بالائی علاقہ جات میں دوپہر کے بعدہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو دیرگئے تک جاری تھا۔ مڑواہ، دچھن، واڑون، کیشوان، پاڈر، مچیل، چھاترو، چنگام، سنتھن، مرگن، آلوفارم کے علاقوں میں کئی انچ تازہ تازہ برفباری کی اطلاع ملی ہے۔ادھرضلع کشتواڑ کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں جس سےدرجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی گئی۔ بارشوں و برفباری کا سلسلہ دیر گئے تک جاری تھا۔