Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

بالائی خطوں کے باشندے مصائب کے نرغے میں!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 13, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 خطہ چناب کے بالائی علاقے پچھلے ڈیڑھ ماہ سے زائیدعرصہ سے بھاری برف تلے دبے ہوئے ہیں جہاں نہ ہی رسل و رسائل کی سہولت میسر ہے اور نہ ہی بجلی سمیت زندگی کی دیگر ضروریات ۔ رواں برس 21جنوری کو ہوئی طوفانی برفباری کے بعد سے یہ علاقے پوری طرح سے باقی دنیا سے منقطع ہیں اور اس کے بعد کئی مرتبہ مزیدبرفباری ہوچکی ہے جس نے پہلے سے جمع سفید پرت میں اضافہ کیا ہے ۔ امسال برفباری نے پچھلے کئی برسوں کا ریکارڈ توڑدیاہے اور ابھی بھی خطہ کے بالائی علاقوں میں کئی کئی فٹ برف جمع ہے، جس کی وجہ سے خاص طور پر مڑواہ ، واڑون، دچھن، پوگل پرستان،کھڑی اور رام بن ، کشتواڑ و ڈوڈہ کے دیگر بالائی علاقوں میں زندگی کانظام پوری طرح درہم برہم ہوکر رہ گیاہے ۔گزشتہ روز جہاں پوری ریاست میں سرمائی زون کے سکول دو ماہ اور دس دن کی تعطیلات کے بعد دوبارہ  کھل گئے وہیں ان علاقوں کے سکول نہیں کھولے جاسکے کیونکہ سکولوں تک جانے کیلئے کوئی راستہ ہی میسر نہیںہے اور حالیہ برفباری کی وجہ سے درجنوں سکولوں کی عمارتیں گر کر تباہ ہوچکی ہیں ،جن کے اندر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنا طلباء کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔صرف کشتواڑ ضلع میں دس سے زائد سکولوں کی عمارتوں کو برفباری کی وجہ سے نقصان پہنچاہے جبکہ اسی طرح سے رام بن اور ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں بھی کئی اسکولی عمارتیں یا تو پوری طرح ڈھہ گئی ہیں یاپھر ان کی چھتیں اڑ گئیں اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ان علاقوں کو فراہم دیگر سہولیات کی اگر بات کی جائے تو لگ بھگ دو ماہ سے بجلی کا نظام منقطع ہے اور سڑکیں تو دور کی بات چلنے کیلئے راستے بھی نہیں ۔یوں حکام نے پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو مکمل طور پر حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھاہے اور انہیں اس سے کوئی سروکار نہیں کہ لوگوں کو کیسی کیسیمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔حکام کی طرف سے برف ہٹاکر سڑکیں بحال کرنے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بجائے برف پگھل جانے کا انتظار کیاجارہاہے جس سے ان کی سنجیدگی اور دعوئوں پر سوالات اٹھتے ہیں ۔جموں میںبیٹھے افسران کو ان حقائق کا قطعی کوئی ادراک نہیں کہ خطہ چناب کے بالائی علاقوں کے لوگ کس طرح کے مسائل کاسامناکرنے پر مجبو ر ہیں ۔ان علاقوں کے لوگوں کو انتظامیہ سے یہ شکایت ہے کہ ریاست کے پہاڑی علاقے ہر معاملے میں پوری طرح سے نظرانداز ہیں اور انہیں اس جدید دور میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ۔عام حالات میں تو مقامی لوگ کسی نہ کسی طرح سے زندگی کو آگے بڑھاتے رہتے ہیں لیکن جب کوئی ہنگامی صورتحال پیش آئے تو انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے اور ایسے حال میںان کا کوئی پرسان حال نہیںہوتا اور حکام انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں ۔ان علاقوں کی عوام کو صرف برفباری سے پیدا شدہ مسائل کاسامنا ہی نہیں بلکہ انہیں سال بھر کئی طرح کی پریشانیوں کاسامنارہتاہے اور جہاں بیماروں و مریضوں کا علاج نہیں ہوپاتاوہیں تعلیم ، سڑک ، بجلی ،پانی اور راشن و دیگر سہولیات کا بھی فقدان رہتاہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پہاڑی علاقوں کے تئیں برتاجارہا سوتیلا سلوک ترک کیاجائے اور ان علاقوں کے عوام کو بھی وہ تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں جو موجودہ دور کی ضرورت ہیں ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
13 جولائی: پائین شہر کے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پابندیاں عائد، لیڈران گھروں میں نظر بند

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?