سرینگر//ناظم پھولبانی ماتھورا معصوم نے کہا ہے کہ آنے والے فیسٹول کے دوران باغ گُل لالہ کے باہرسٹال اور فوڈ پوئینٹس قائم کئے جائیں گے۔محکمے کی طرف سے رواں سال کے دوران 2سو کنال اراضی پر 12.25لاکھ ٹولپ گٹھلیاں لگائی گئی ہیں ۔آنے والے سیاح یہاں ٹولپ کے علاوہ مختلف اقسام کے پھولوں کی خوشبوئوں سے محظوظ ہوں گے۔رواں موسم میں باغ کے مختلف حصوں میں40ہزا ر ہائی سنتھ ٹولپ بلب لگائے گئے ہیں۔جب کہ باغ میں تازہ شجرکاری مہم جاری ہے۔سیاحوں کی سہولیت کے لئے محکمہ کی طرف سے مفت وائی فائی خدمات دستیاب رکھی جائیںگی۔باغ گُل لالہ عوام کے لئے 25مارچ کو کھولا جائے گا۔