عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//باغ گل لالہ میں دو خشک میوہ فروشوں کے درمیان ہفتہ کوجھگڑا اس وقت پرتشدد ہو گیا جب ان میں سے ایک شخص نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ واقع باغ کے اندر عابد اسماعیل اور فہیم احمد کے درمیان پیش آیا، دونوں برین علاقے کے رہائشی ہیں۔ جھگڑے کے دوران عابد اسماعیل نے مبینہ طور پر فہیم احمد کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا۔نشاط تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ زخمی فہیم احمد کو فوری طور پر علاج کیلئے صدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔