سرینگر//وادی میں حالیہ بارشوں سے پیداشدہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ باغبانی نے وادی کے باغ مالکان کے لئے ایک ایڈائزری جاری کی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق باغ مالکان کو اپنے باغات میںپانی کی نکاسی یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے۔محکمہ کے ایک اہلکار منظور بٹ کے مطابق جن علاقہ جات میں سکیب کُش ادویات کاچھڑکائو کیا گیا ہے وہان باغ مالکان کو ڈوڈین 65WP(60گرام)،کاربن ڈائزم(12%) ،مینکوزیب63فیصد ، 75WP (250گرام) ، کیپتان(70)فیصد، ہیکساکونازول5فیصد75WP( گرام)فی لیٹر پانی میںملاکر اس کا چھڑکائو کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔مزید جانکاری کے لئے باغ مالکان محکمے کے دفتر واقع راجباغ سرینگر سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔