سرینگر // باغیاث چھتہ بل میں پولیس نے ایک غیرریاستی شہری سمیت 2افراد کو گرفتار کرکے منسوخ شدہ50لاکھ روپے برآمد کئے۔پولیس چوکی باغیاث کے اہلکاروں نے بٹہ بونی باغیاث کے نزدیک ناکہ لگایا اور تلاشی کارروائی کے دوران نذیر احمد راتھر ساکنہ رفیع آباد اور عقیل احمدخان ساکنہ کانپور اترپردیش کی تحویل سے50لاکھ کی منسوخ شدہ کرنسی برآمد کی۔ پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔