Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

باغبانی شعبۂ کی صلاحیت کو مکمل طور بروئے کار لانے کیلئے حکومت پُر عزم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 19, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
سرینگر//قریباً ایک صدی قبل ریاست کے سیٹلمنٹ کمشنر سر والٹر لارنس نے لکھا ہے کہ کشمیر میوہ جات کا ملک ہے اور شائد کسی اور ملک میںباغبانی کے لئے اس قدر وسیع فضا دستیاب نہ ہوگی جس قدر ریاست میں سیب، ناشپاتی،انگور، توت، اخروٹ، ہیزل نٹ، آڑو، ناشپاتی، رسبری، آملہ، منکہ اورسٹابری کی کاشت کے لئے ساز گار موسم دستیاب ہے اور یہ میوہ جات وادی کے اکثر حصوں میں بغیر کسی مشکل کے اُگائے جاسکتے ہیں۔اس بات کو ثابت کرنے کے لئے حکومت نے ریاست میں باغبانی شعبۂ کی صلاحیت کو مکمل طور بروئے کار لانے کے لئے جدید سائنسی خطوط پر آراستہ چند اختراعی اقدامات اُٹھائے ہیں جن میں آزمائشی جانکاری کیمپوں کا انعقاد اور ریاست بھر کے میوہ باغات سے مٹی کے نمونے حاصل کرنا بھی شامل ہے۔جموں وکشمیر ریاست کو دُنیا کے مشہور زمانہ میوہ جات اور خشک میوؤں کا گھر قرار دیا جاتا ہے۔ باغبانی ریاست کی معیشت کے لئے کافی اہمیت رکھتی ہے اور یہ صنعت جی ڈی پی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یاد رہے کہ 1972-73 میں ریاست کی کُل میوہ پیداوار1.83 میٹرک ٹن درج کی گئی تھی جبکہ سال2015-16 کے دوران یہ تعداد24.94  ایل ایم ٹی تک پہنچ کر6 ہزار کروڑ روپے کی آمدن کے حصول کا ذریعہ بنی۔باغبانی شعبۂ ریاست کے23 لاکھ لوگوں کے لئے بلواسطہ اور بلاواسطہ روز گار کی فراہمی کا ذریعہ ہے۔ باغبانی شعبۂ کی اسی صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے باغبانی پرتوجہ مرکوز کر کے اس مزید فروغ دینے کے لئے اقدامات اُٹھائے ہیں۔مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے ریاست کے حالیہ دورے کے دوران کہا تھا کہ مرکزی حکومت ریاست میں زرعی شعبوں کی تنظیم نو کے لئے وعدہ بند ہے اور اس کے لئے ہر ممکن مالی امداد فراہم رکھی جائے گی تا کہ2022 تک کسانوں کی آمدن دوگنی ہوسکے۔مرکزی وزیر کو متعلقہ محکمہ کے حکام نے مطلع کیا تھا کہ27 فیصد کسانوں کو سوئل ہیلتھ کارڈ فراہم کئے گئے ہیں تا کہ وہ اپنی زمین کی زرخیزی کا اندازہ لگا سکیں۔ انہیں مزید جانکاری دی گئی تھی کہ ریاست میں مٹی کے تجزیہ کا عمل جاری ہے اور آنے والے مہینوں کے دوران کسانوں کو باقی ماندہ سوئل کارڈ بھی جاری کئے جائیں گے۔مرکزی وزیر نے سوئل ٹسٹنگ عمل میں سرعت لانے کی ہدایت جاری کی تھی اور مٹی کے تجزیے کے دوسرے مرحلے کے لئے مٹی کے نمونے حاصل کرنے کے لئے تمام سوئل ٹسٹنگ لیبارٹریوں کو متحرک کرنے کے لئے کہا تھا۔باغبانی کو ریاستی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے وزیر باغبانی بشارت بخاری نے کہا کہ اس شعبۂ میں ریاست کی معاشی ومعاشرتی صورتحال بہتر بنانے کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس شعبۂ میں نئی جان ڈالنے کے لئے متعدد اقدامات اُٹھارہی ہے۔وزیر آج ڈائریکٹوریٹ آف ہارٹی کلچر کشمیر میں سوئل اینڈ لیف ٹسٹنگ لیبارٹری اور موبائل سوئل ٹسٹنگ لیب کا معائنہ کر رہے تھے جہاں انہیں ماہرین کی ٹیم نے مختلف آزمائشوں کی ڈیمانسٹریشن دی۔موبائل سوئل ہیلتھ کارڈوں کے اجراء کے عمل کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر موصوف کو مطلع کیا گیا کہ گذشتہ ایک دہائی کے دوران سوئل اینڈ لیف اینالسسز لیبارٹریوں نے صوبہ کشمیر میں10743 مٹی کے نمونوں کا تجزیہ کیا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران4182 مٹی کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا جن میں349 اننت ناگ،1490 بڈگام،307 بارہ مولہ،345 کولگام ،کپواڑہ349 ،پلوامہ384، شوپیاں292اور سرینگر میں373 نمونے شامل ہیں۔وزیر کو مزید بتایا گیا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران مٹی کے نمونوں کا حصول سالانہ900 سے بڑھ کر1500 تک پہنچ گیا ہے اور2016-17 کے دوران صوبہ کشمیر کے مختلف اضلاع کے 1950 باغات سے2730 نمونے  جانچ کے لئے حاصل کئے گئے۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے سبب لیبارٹری میں مٹی اور پیڑ پودو ں کی صحت کا جائیزہ لینے کے لئے10 اجزاء کا جائیزہ لیا جاتا ہے جن میں پی ایچ، ای سی ، حیاتیاتی کاربن، نائیٹروجن، فاسفورس، پوٹاشیم، زِنک، آئیرن، میگنز اور کاپر شامل ہیں اور جائیزوں کی ٹسٹ رپورٹ مرکزی وزارت زراعت و بہبودی کسان کی ویب پورٹل پر اپ لوڈ کی جاتی ہے جہاں سے کسان براہِ راست سوئل ہیلتھ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔سوئل ٹسٹنگ لیبارٹری محکمہ باغبانی نے مارچ1995 میں ہارٹی کلچر کمپلیکس راج باغ سرینگر میں قائم کی ہے جس کا مقصد باغ مالکان کی سائنسی خطوط پر رہنمائی کرنا تھا۔وزیر کو مزید بتایا گیا کہ سوئل اور لیف ٹسٹنگ لیبارٹری نے جانکاری و نمائش کیمپ منعقد کر کے مٹی کے نمونے صوبہ کشمیر میں حاصل کئے اور آنے والے مہینوں کے دوران باقی ماندہ علاقوں میں بھی ایسے ہی کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔بخاری نے کہا کہ فی الوقت ریاست میں باغبانی شعبۂ کے تحت6 ہزار میٹرک ٹن کے میوہ جات حاصل ہورہے ہیں جبکہ ریاست میں میوہ پیدا کرنے کی صلاحیت 40  ہزار میٹرک ٹن ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

صنعت، تجارت و مالیات

ہلکے ، پتلے اوربے مثال پائیداری انڈیا کا Reno14 سیریز کا آغازOPPO

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

چہرے کی خوبصورتی اور تندرستی ریلائنس ریٹیل کیFACEGYMمیں سرمایہ کاری

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

جے اینڈ کے بینک کی‘یووا اُڑان‘ مہم شروع ۔137000 کاروباری اداروں کا قیام

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

۔45,589 چھتوں پر سولر پلانٹس کی تنصیب ۔3400 میگاواٹ شمسی توانائی کی پیداوار کی گنجائش

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?