عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیر انشل گرگ نے منگل کو باغبانی اور باغبانی کی مارکیٹنگ اور منصوبہ بندی کے محکموں کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں ان کے کام کاج، اسکیموں کے نفاذ اور اہداف کے حصول کا جائزہ لیا۔انہوں نے ملک کی مختلف منڈیوں میں مقامی فصلوں کی نقل و حمل کیلئے ریل خدمات کے استعمال کیلئے مقامی ایسوسی ایشنز سے رابطہ کرنے پر زور دیا تاکہ کسان زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ (HP&M)اور جوائنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ڈپارٹمنٹ کے ساتھ تکنیکی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے سالانہ آمدنی پیدا کرنے، GDPمیں شراکت، روزگار پیدا کرنے، ہائی ڈینسٹی ایپل پلانٹیشن کے تحت لائے جانے والے رقبے، CAسٹوریجز، فوڈ پروسیسنگ یونٹس اور دیگر اہم سرگرمیوں کے حوالے سے محکمہ کے کردار کا جائزہ پیش کیا۔انہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور مراعات کے ساتھ باغبانی کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے محکمہ کی مداخلتوں کے بارے میں بھی معلومات شیئر کیں۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ غلام جیلانی نے HADP، CAPEX بجٹ، NABARD، JKCIP اور e-NAM کے تحت سرگرمیاں اور سکیمیں پیش کیں۔ انہوں نے پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ، مارکیٹ انفراسٹرکچر کی ترقی، مارکیٹ انٹیلی جنس، مارکیٹنگ/پروموشنز، گریڈنگ اور پیکنگ کیلئے ٹریننگ اور سروے اور مارکیٹ اسٹڈیز کے حوالے سے بھی تفصیل پیش کی۔