عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وزیر برائے زراعت ، دیہی ترقی اور پنچائتی راج ، کواپریٹو اینڈ الیکشن جاوید احمد ڈار نے جموں اور کشمیر ہارٹیکلچر پروڈکشن اینڈ مارکیٹنگ کارپوریشن ( جے کے ایچ پی ایم سی ) کے 67 ویں بورڈ آف ڈائریکٹر ( بی او ڈی ایس ) میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کارپوریشن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے تحت تفصیلی غور و خوض کیا اور ساتھ ہی کیپیکس بجٹ کے تحت موجودہ مالی سال کے دوران ان کو نافذ کیا گیا تھا ۔ وزیر موصوف نے اس شعبے کی ترقی کیلئے ان کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس کے قدرتی وسائل اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جموں و کشمیر باغبانی کے شعبے میں نئے مواقع کو کھول سکتے ہیں جس سے مقامی کاشتکاروں اور معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔ بورڈ نے پچھلے سال کے دوران کارپوریشن کی مالی اور آپریشنل کارکردگی کا بھی جائیزہ لیا اور جاری منصوبوں اور اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ پرنسپل سیکرٹری اے پی ڈی نے زور دیا کہ تمام منصوبوں پر قریبی نگرانی کی جائے ۔ میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے کارپوریشن پر زور دیا کہ وہ اس کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ نکھارنے کیلئے نئے شعبوں کی تلاش کے علاوہ اپنے کاموں اور اثاثوں کے استعمال کو بہتر بنائیں ۔ انہوں نے موجودہ مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کارپوریشن کے اثاثوں کو تکنیکی مہارت بڑھانے پر زور دیا ۔