Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

باغبانی، فشریز اور دودھ کی پروسسنگ اور مارکیٹنگ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 26, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
جموں//مرکزی حکومت نے اننت ناگ ، بارہمولہ اور جموں میں 7.81 کروڑ روپے مالیت کے تین کامن انکیو بیشن سہولت مراکز کے قیام کی منظوری دی  ۔ پرنسپل سیکریٹری زراعت و بہبودی کساناں نوین کمار چودھری نے بتایا کہ اننت ناگ میں پہلا انکیو بیشن فیسلٹی سنٹر قائم کیا جائے گا جس کی تخمینہ لاگت2.70 کروڑ روپے ہو گی جس میں مچھلی اور ماہی گیری پر مبنی مصنوعات کی پروسیسنگ پر توجہ دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کا مقصد مچھلی کی پیداوار ، پروسیسنگ ، پیکجنگ اور ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک برآمد میں کئی گنا اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیری مصنوعات کی پروسیسنگ کیلئے دوسرا سنٹر جموں کے نروال میں قائم کیا جائے گا جس کی تخمینہ لاگت 2.68 کروڑ روپے ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دودھ کی پیداوار میں اضافہ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت کی توجہ دودھ پر مبنی مصنوعات جیسے مکھن ، پنیر ، گھی ، چاکلیٹ اور مصنوعات کی سائینسی خطوط پر پیکجنگ اور مارکیٹنگ کی تیاری کے ذریعے ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر جلد ہی دودھ پر مبنی مصنوعات کی ایک اہم منزل میں بدل جائے گا ۔ چودھری نے مزید بتایا کہ سیب اور دیگر پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ کیلئے بارہمولہ میں تیسرا انکیو بیشن فیسلٹی سنٹر قائم کیا جائے گا ۔ اس سے بین الاقوامی معیار کے پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ ، پیکجنگ اور اس کے نتیجے میں کاشتکاروں کو بہتر مارکیٹنگ اور آمدنی کو ایک نئی جہت ملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ہارٹیکلچر پہلے ہی ہائی کثافت پودے لگانے اور بڑے پیمانے پر سی اے اسٹورز کے قیام کی ایک اسکیم پر عمل پیرا ہے ۔ چودھری نے مزید بتایا کہ رام بن میں انکیو بیشن سنٹر کے قیام کی ایک اور تجویز پر جلد ہی مرکزی حکومت کی طرف سے غور کیا جانے والا ہے ۔ اس مجوزہ سنٹر میں زیتون ، لیوینڈر اور دیگر اہم مصنوعات اور راجماش پر توجہ دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اننت ناگ ، بارہمولہ اور جموں میں تین منظور شدہ انکیو بیشن سہولت مراکز ایک سال کے عرصے میں مکمل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مراکز جموں و کشمیر میں زرعی ، باغبانی ، ڈیری اور فش مصنوعات کی پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوں گے ۔ اس سے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے میں یقینی طور پر مدد ملے گی ۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

صنعت، تجارت و مالیات

لورن میں شدید بارش کے باعث ایک شخص ہلاک

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ذائقوں کاجشن بریانی خوانچہ فروشوں سے لیکر ریستوران تک دستیاب

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

پبلک اکائونٹس کمیٹی میٹنگ میں آڈِٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ غیر تسلی بخش جوابات کا سخت نوٹس

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

بانڈی پورہ میں کیپیکس منصوبے کی تشکیل ۔41کروڑ روپے سے زائد مختص

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?