سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں نے جمعہ کو سرینگر کے باغات برزلہ علاقے میںفورسز پارٹی پرگولیاں چلاکر دو اہلکاروں کو زخمی کیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق دو پولیس اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی ہڈیوں کے اسپتال پہنچایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی دھر پکڑ کیلئے تلاشی آپریشن شروع کیا۔