عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کے سی ہونڈائی (KC Hyundai)اور ایچ کے ہونڈائی (HK Hyundai)کے شوروموں پر بدھ کو ’کریٹا ‘ (Creta)2024 کا نیا ماڈل متعارف کیا گیا۔کے سی ہونڈائی پر نقاب کشائی اکشے جموال ٹی ایس ایم ہوندائی موٹر انڈیا لمیٹڈ اور سدھانت چودھری ڈائریکٹر کے سی ہوندائی کے ساتھ راجو چودھری چیئرمین کے سی گروپ نے سہیل خان سی ای او ، علی محمد ڈار، شیخ روحیل، شبیر احمد باراتی، آصف رشید ، بینکروں اور معززین کے ایک بہت بڑے اجتماع کی موجودگی میں انجام دی۔ اکشے جموال نے کہا’’ CRETA ہندوستان کا ایک پسندیدہ برانڈ ہے، جس نے 9 لاکھ سے زیادہ صارفین کے دل موہ لئے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’ ہمیں یقین ہے کہ کریٹا کا نیا ماڈل برانڈ کی مضبوط میراث کو بلند کرے گی‘‘۔ادھر ایچ کے ہونڈائی اتھواجن بائی پاس پر ایسی ہی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر(ایھ کے ہونڈائی)عمر میر اور جموں کشمیر بنک کے مارکیٹگ ہیڈ ریاض احمد وانی (مہمان خصوصی )نے یہاں Cretaکے نئے ماڈل کی نقاب کشائی انجام دی۔اس موقع پریاچ کے ہونڈائی کے جنرل منیجر (سیلز )شبیر احمد بابا اوردیگر ملازمین بھی موجود تھے۔