سرینگر//شہر سرینگر میںسرینگر ۔جموں شاہراہ کھلا رہنے اور مقامی سطح پر اگائے جارہی سبزیاں موجود ہونے کے باوجودبازار میںسبزی سونے کے بھائو فروخت کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں دکانداروں اور سرکاری نرخ نامہ کسی بھی جگہ آپس میں میل نہیں کھاتا ۔ بازاروں میں سبزیوں کے قیمت آسمان کو چھونے لگے ہیں جس کے نتیجے میں کسی بھی جگہ سرکار کی جانب سے جاری کردہ نرخ ناموں اور دکانداروں کی جانب سے وصول کی جا رہی قیمتں آپسمیں میل نہیں کھاتے ہیں ۔ شہر کے بازاروں میں کڑام 80روپے، ٹماٹر60روپے، آلو30 سے چالیس روپے ،کدو50روپے ،پیاز40روپے ،کھیرا50روپے ،فراشبین90روپے، بینگن 80روپے ،پالک 80روپے فی کلو گرام کے علاوہ پھلوںکی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کیا گیا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ حال ہی میں محکمہ امورصارفین کی جانب سے ایک نرخ نامہ اجرا کیا گیا ہے تاہم یہ نرخ نامہ کسی بھی جگہ دکانداروں سرکاری نرخ نامے لے ساتھ میل نہیں کھاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا دکاندار ہر جگہ خاص شہر سرینگر کھلے عام لوگوں دوگنا یا تین گنا زیادہ قیمتیں وصول کر رہے ہیں تودور دروز دیہات کا کیا حال ہوگا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ اس مسئلے سے اچھی طرح واقف ہونے کے باوجود کوئی بھی کارروائی نہیں کرتا ہے جس کے نتیجے میں لوگ بے یار مدد گار نظر آ رہے ہیں۔
خورشید احمد گنائی آج سرینگر میں
عوامی دربار کا انعقاد کریں گے
جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی7 اپریل کو سرینگر میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کریں گے ۔ عوامی وفود اور افراد مشیر موصوف کے ساتھ چرچ لین سونہ وار سرینگر میں 7 اپریل کو صبح دس بجے سے دو بجے تک ملاقات کر سکتے ہیں ۔