سرینگر //جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بومئی سوپور میں پزلپورہ سوپور میں قائم فوج کے 22آر آر کیمپ سے وابستہ اہلکاروں کی جانب سے ایم بی بی ایس طالبہ سمیت ایک ہی کنبے کی چار خواتینکی مارپیٹ کی سخت مذمت کی ہے۔بار ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن بومئی سوپور، جس نے پہلے ہی واقعہ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 37/2017درج کیا ہے مذکورہ کنبے کو تحفظ دینے میں ناکام ہوا ہے،کو فوراًملوث فوجی اہلکاروں کو گرفتار کرنا چاہئے جو اس جرم میں ملوث ہیں۔