سرینگر//کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کشمیر نے پلوامہ ڈگری کالج میں فورسز کی کارروائیوں کا سنجیدہ نوٹس لیا ۔اس سلسلے میں بارکا ایک ہنگامی اجلاس پیر کو ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگر میں منعقد کیا گیا۔ بار ایسوسی ایشن نے دنیا میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں خاصکر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ آف جسٹس سے کہا ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور 1947سے کشمیر میں ہلاکتوں ، معذور کرنے اور لوگوں کی بینائی چھیننے کے واقعات کی تحقیقات شروع کریں۔