سرینگر// ہلاکتوں کے خلاف وکلاء نے بھی صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مارچ کیا، تاہم پولیس نے انکی سیکریٹریٹ تک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے بینر تلے وکلاء نے پیر کو ہلاکتوں کے خلاف مارچ کیا۔ وکلاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے جن پر’’ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے،اور اقوام متحدہ اس کو عملائے‘‘ کی تحاریر درج کی گئی تھیں۔احتجاجی وکلاء میں بار صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کے علاوہ جنرل سیکریٹری جی این شاہین،سابق صدر ایڈوکیٹ نذیر احمد رونگہ اور دیگر وکلاء شامل تھے،تاہم وکلاء نے جب سیکریٹریٹ کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی،تو پولیس نیانہیں روکا۔ اس موقعہ پر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم نے ہلاکتوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور خون ریزی پر بھارت پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہو رہی ہے۔