بار ایسوسی ایشن ڈورو کا ڈسڑکٹ جج کے اعزاز میں الوداعیہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 ڈورو// ڈسڑکٹ جج اننت ناگ محمد اشرف ملک کے اعزاز میںبارایسوسی ایشن ڈوروکی جانب سے سنیچر کو الوداعیہ کا اہتمام کیا گیا۔موصوف کوحال ہی میں اننت ناگ سے سرینگرتبادلہ کیا گیا۔الوداعی تقریب میںمنصف رافیہ خاکی کے علاوہ بار سے وابستہ تمام ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر بارصدر ایڈوکیٹ شیر علی بودہ نے اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ جج کی حیثیت سے محمداشرف ملک کی خدمات کو سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ موصوف نے ڈسڑکٹ کورٹ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ،جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔بار کے نائب صدر ایڈوکیٹ میر محمدحسین نے بھی اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *