جموں//سنٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن CBSEکے تحت لئے گئے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کل یعنی اتوار کو ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے سی بی ایس ای کودسویں اور بارہویں جماعت گریس مارک پالیسی جاری رکھنے کا حکم دیا تھا جس سے نتائج کے اعلان پرغیر یقینی بن گئی تھی۔ ملک بھر کے 10,678 اسکولوں میں زیر تعلیم 10,98,891بچوں نے اس امتحان میں شرکت کی ہے جو گزشتہ بر س سے 2.82%زیادہ ہیں۔ یہ امتحانات 9مارچ سے 29اپریل تک منعقد کئے گئے تھے۔ ملک کے تمام 10ریجنوں میں بیک وقت نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ سب سے زیادہ امیدواروں کو تعلق دہلی زون سے ہے جہاں 2,58,321امیدوار ہیں اس کے بعد پنچکولہ میں 1,84,557، اجمیر میں1,31,449 امیدوار داخل ہیں۔