سری نگر// شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں جمعہ کے روز ایک تیز رفتار سومو گاڑی نے ایک راہگیر کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے پٹن میں دو سومو گاڑیوں کے ڈارئیور ایک دوسرے کا تعاقب کر رہے تھے کہ اس دوران ایک گاڑی نے ایک راہگیر کو کچل ڈالا۔
انہوں نے بتایا کہ راہگیر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔