بارہمولہ //بارہمولہ کے کئی علاقوں میں گورنمنٹ پرائمری و مڈل اسکولوں میں طلاب کو نبیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلاب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی بنا ہو اہے اور اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے ۔ بارہمولہ کے کئی دیہات جن میں نارہ دری ،وانسرن ،تاری پورہ ،لریڈوری ،سچلی وارن،گوری وان ،پالہ دجی ، گلستان ،بدمولہ ،کچہامہ ،گانٹہ مولہ پائین اور سرحدی قصبہ اوڑی کے لمبر ،چھوٹالی ،ترکانجن ، گوہالن ،تلا واری ،بٹگراں کے علاوہ کئی دور دراز دیہاتوں میں سرکار کی طرف سے قائم کئے گئے پرائمری و مڈل اسکولوں میں پینے کا صاف پانی ، اسکول عمارتوں کی خستہ حالی ، جگہ کی کمی ، بیت الخلااور کھیل کے میدان،کمپیوٹر روم،لائبریری جیسی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلاب مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔ معمولی سی بارش ہوتے ہی اسکولوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے طلاب کو گھروں کی راہ لینی پڑتی ہے۔ والدین کے مطابق سرکار کی طرف سے ان اسکولوں میں بنیادی سہولیات مہا نہ رکھنے کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں میں داخل کرانے پر مجبور ہو جاتے ہیں والدین نے وزیر تعلیم الطاف بخاری اور ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلداز جلد ان اسکولوں میں تمام تر سہولیات میسر رکھیں تا کہ ہمارے بچے راحت کی سانس لے سکھیں گئے ۔ اور ہم بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں میں داخلا کرانے پر مجبور نہ ہو جائے۔