بارہمولہ// شمالی قصبہ بارہمولہ کے اولڈ ٹاون علاقے کی ایک 70 سالہ خاتون کا کووِڈ 19 ٹیسٹ جمعرات کے روز مثبت پایا گیا ۔
ذرائع کے مطابق سینے کی بیماری میں مبتلاءمذکورہ خاتون کو سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
گورنمنٹ میڈیکل کالیج (جی ایم سی) بارہمولہ کی میڈیکل ٹیم اور پولیس مذکورہ خاتون کے رابطے میں آئے افراد کا سراغ لگانے میں لگے ہوئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون کے 20 رابطوں کی ابھی تک نشاندہی کی گئی ہے۔