جموں//وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے ایک میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ بورڈ میں لئے گئے فیصلوں کی عمل آوری اور ضلع پلان کے تحت حصولیابیوں کا جائیزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش نے اس موقعہ پر ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی خاکہ پیش کیا ۔ ضلع ترقیاتی بورڈ میں لئے گئے فیصلوں پر عمل آوری کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔وزیر نے سکولی عمارتوں و دیگر تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا ۔