سرینگر/پولیس نے جمعرات کو کہا کہ ایس ایس پی کی ہدایات پر پولیس نے بارہمولہ کے ایک نوجوان کے قتل کیس کے سلسلے میں خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
پولیس کے مطابق بارہمولہ میں 25سالہ نوجوان اعظم نذیر خان ساکنہ ارنبوا، بونیار قتل کے معاملے میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 207/2018کے سلسلے میں ایس ایس پی بارہمولہ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ سعید جاوید احمد کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔
پولیس کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کو جاری رکھتے ہوئے کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔