بارہمولہ //شمالی قصبہ بارہمولہ کے چکلو علاقے مےں منگل کے روز اُس وقت افرا تفری پھےل گئی جب اےک تےز رفتار فوجی گاڑی نے بارہمولہ ۔کپوارہ شاہراہ پر اےک موٹر سائےکل کو شدےد ٹکر ماردی ۔جس کی زد میں آکر موٹر سائےکل سوار دو افراد زخمی ہوئے جنہےں فوری طور پر ضلع ہسپتال بارہمولہ منتقل کےا گےا ۔زخمےوں مےں سے آصف احمد لون ولد خضر محمد لون ساکنہ نادی ہل بارہمولہ کو نازک حالت مےںسرےنگر کے اےس اےم اےچ اےس اسپتال منتقل کےا گےا جہاں اُن کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔۔ اس سلسلے مےں پولےس نے کیس درج کر کے تحقےقات شروع کر دی۔ اس دوران مقامی لوگوں نے فوج کے خلاف زبردست احتجاج کےا انہوں نے الزام لگاےا کہ فوجی گاڑی تےز رفتاری سے چل رہی تھی جس کی وجہ سے ےہ حادثہ پےش آےا ۔لوگوں نے فوج کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرنے کی مانگ کی ۔