بارہمولہ// منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے بارہمولہ میں مزید 2 منشیات اسمگلروں کوگرفتار کرلیا اور اُن کی تحویل سے 2کوئنٹل کے قریب فکی ضبط کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے 2منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 130کلو فکی ضبط کی ۔گرفتار شدہ منشیات اسمگلروں کی پہچان آصف ظہور صبون ساکن ٹاﺅن ہال سوپور اور سمیر احمد شاہ ساکن نار پورہ سوپور کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں اسمگلر ایک سکارپیو گاڑی زیر نمبرJK15.2863میں بھاری مقدار میں یہ فکی پٹن لے جارہے تھے ۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے۔