سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ گذشتہ روز ہوئے گرینیڈ دھماکہ کرنے میں ملوث ہیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ دونوں افراد کو دوران شب ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ شمالی قصبہ کے آزاد گنج علاقہ میں گذشتہ روز ایک گرینیڈ دھماکہ ہوا جس میں سات عام شہری زخمی ہوگئے۔