سرینگر //سوک ایکشن پروگرام کے تحت بارہمولہ میں پولیس نے ایس این ڈبلیو اسٹیڈیم چندر ہامہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں علاقے کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ افتتاحی میچ پتن پائریٹس اور فالکن فیئرلیس سرائے کے درمیان کھیلا گیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او پٹن نے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا خیرمقدم کیا اور شرکا پر زور دیا کہ وہ جوش و خروش، انصاف پسندی اور حقیقی کھیل کے جذبے کا مظاہرہ کریں۔