سرینگر//پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ اُنہوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات(کوکین) ضبط کرکے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے اولڈ ٹاون بارہمولہ میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن سے پوچھ تاچھ کی جس کے دوران گرفتار شدگان نے منشیات کے چھ پیکٹوں کا پتہ بتایا۔ان پیکٹوں میں منشیات (کوکین) جیسی چھ کلو گرام اشیا پائی گئی جس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔
ذرائع نے گرفتار شدگان کی شناخت بلال میر ولد غلام محمد میر ساکن گلنار پارک،رفیق عرف کنجوال ولد محمد شعبان ساکن سعید کریم،طارق بہرو ولد عبد الرشید بہرو ساکن آزاد گنج اور شبیر احمد میر ولد حبیب اللہ میر ساکن اہن گاندر بل کے طور کی ہے۔
اس ضمن میں پولیس سٹیشن بارہمولہ میں ایف آئی آر نمبر160درج کرکے متعلقہ قانونی دفعات کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ اس سال کی منشیات کی ضبط کی گئی سب سے بھاری کھیپ ہے ۔