فیاض بخاری
بارہمولہ//بارہمولہ میں پیر کو چنار پریمئر لیگ 2025 کے 11 ویں ایڈشن کا بپن راوت سٹیڈیم میں افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 19 انفنٹری ڈویژن بارہمولہ، ڈی آئی جی نارتھ، ڈی آئی جی بی ایس ایف، ڈی آئی جی سی آر پی ایف، اور ضلع انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔اس مرتبہ وادی کشمیر کی 64 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں ۔ افتتاحی میچ بی سی سی ریڈز اور کرناہ ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا، جو کہ ہندوستان کے آخری گائوں کی نمائندگی کرنے والی ٹیم ہے۔ دونوں مقامات پر متعدد ہائی ڈیفینیشن کیمرے نصب کیے گئے ہیں، اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میچز کی لائیو سٹریمنگ سوموار سے باضابطہ طور پر شروع ہوئی۔اس ٹورنامنٹ کے میچز بپن راوت سٹیڈیم اور شوکت علی سٹیڈیم کالج گرائونڈخواجہ باغ بارہمولہ میں کھیلے جائیں گے۔