فیاض بخاری
بارہمولہ//بارہمولہ میں فوج کی جانب سے چنار پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 اختتام پذیر ہو ا۔ ٹورنامنٹ میں 64 ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایم ایل اے جم خانہ بڈگام اور احمد کرکٹ کلب (سلطان واریر سمربگ)، سرینگرکے درمیان کھیلا گیا جس میں ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ایک دلچسپ مقابلے میں، احمد کرکٹ کلب (سلطان واریر سمربگ)، سرینگر نے سات وکٹوں سے فتح حاصل کرتے ہوئے، سی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیت لی۔۔ جیتنے والوں کو 2,00,000 روپے سے نوازا گیا۔ وسیم رضا کو پورے ٹورنامنٹ میں ان کی غیر معمولی کارکردگی پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا اور انہیں پلسر 150 سی سی سے نوازا گیا۔ انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز بھی دیا گیا اور انہیں 25,000 روپے سے نوازا گیا۔ درج ذیل کھلاڑیوں کو متعلقہ ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب کو مقامی کمیونٹی کے معزز مہمانوں کے ساتھ جی او سی، ڈگر ڈویژن کی موجودگی کا اعزاز حاصل ہوا۔ بیپن راوت اسٹیڈیم، بارہمولہ میں یہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا۔