عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ// اولڈ ٹاؤن بارہمولہ سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کی شناخت محلہ میر صاحب، اولڈ ٹاؤن بارہمولہ کے رہائشی کے طور پر کی گئی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ جوڑے کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا، جس کی وجہ سے بیوی نے رئیس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔اسے شدید چوٹیں آئیں اور اسے طبی علاج کے لیے فوری طور پر جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔