سرینگر// لشکر طیبہ چیف محمودشاہ نے ڈگری کالج بارہمولہ کے طلاب پر پولیس کے تشدداور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری روایات کے مطابق احتجاج ہر انسان کا حق ہے ۔انہوں نے طالب علموں کے گھروں پر پولیس چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ان کارروائیوں سے باز آجائیں ، یہ ان کی صحت کیلئے ٹھیک نہیں ہے ۔محمودشاہ نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے مخاطب ہوکرکہا ہے کہ ڈگری کالج بارہمولہ کے گرفتارطلاب کو فی الفور رہا کرنے کیلئے اقدام کیے جائیں ۔انہوںنے حریت قیادت سے گزار ش کی ہے کہ پولیس کی طرف سے عوام پر زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے علاقوں کا دورہ کریں اور ان کے گھروالوں کو حوصلہ دیں ۔