فیاض بخاری
بارہمولہ//خواجہ باغ بارہمولہ میں اتوار کو ایک دلدوز حادثے میں ایک نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ موصوف کی شناخت عزیر احمد گنائی ولد محمد عارف گنائی ساکن شیروانی کالونی خواجہ باغ بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق لڑکا ندی میں نہا رہا تھا کہ اچانک ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔واقع کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تلاشی آپریشن شروع کردیا۔ بارہمولہ پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاش کو بازیاب کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔