سرینگر/نقب زنوں نے گذشتہ رات شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں کئی گوداموں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔
یہ واقعہ بارہمولہ کے محلہ جدید میں پیش آیا۔
سٹیشن ہائوس آفیسر (ایس ایچ او) بارہمولہ خالد احمد نے ان نقب زنی کے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
انہوں نے احتیاطی تدابیر کی کمی کو نقب زنی کی ایک وجہ قرار دیا۔