سری نگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پیر کو دریائے جہلم کے کنارے ایک نامعلوم لاش ملی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لڈورہ بارہمولہ میں دریائے جہلم کے کنارے ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔
انہوں نے کہا، ”نعش کی عمر 40 سے 45 کے درمیان معلوم ہو سکتی ہے، ہم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے“۔